جنوبی کوریا کا کم آمدنی کے حامل گھرانوں کے ٹیکس ریفنڈ میں اضافے کا منصوبہ

منگل 17 جولائی 2018 14:21

جنوبی کوریا کا کم آمدنی کے حامل گھرانوں کے ٹیکس ریفنڈ میں اضافے کا ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) جنوبی کوریا کی حکومت نے کم آمدنی کے حامل گھرانوں کے ٹیکس ریفنڈ میںاضافے کا منصوبہ بنایا ہے ۔وزیر خزانہ کم ڈونگ یون نے وزارت کے حکام کے ہمراہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں کم آمدنی والے خاندانوں کی معاونت کے راستوں بارے تبادلہ خیال اور دوسری ششماہی کے دوران اقتصادی صورتحال پر نظرثانی کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کا اہتمام کاروباری برادری اور مزدور یونینز کی جانب سے کم از کم اجرت 10.9 فیصد بڑھاکر 8350 وان (7.40 ڈالر) فی گھنٹہ کرنے کے حکومتی اعلان کے خلاف بھرپور ردعمل کے بعد کیا گیا۔وزیر خزانہ نیکہا کہ حکومت اس نظام (ارنڈ انکم ٹیکس کریڈٹ سکیم) کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد اور مالی امداد میں تیزی سے اضافہ کرے گی۔اس سے قبل رواں سال اجرتوں میں 16.4 فیصد اضافے کے ساتھ ان کی شرح 7530 وان فی گھنٹہ کی گئی تھی۔چھوٹے کاروباری مالکان نے کہا کہ وہ مزدوروں کی اجرت میں اتنی تیزی سے اضافہ نہیں کرسکتے جبکہ مزدور گروپوں کا مئوقف ہے کہ یہ مہم کم آمدنی کے حامل مزدور طبقے کے اطمینان کے لیے کافی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :