جازان میں حوثیوں کے داغے گئے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے تین سعودی زخمی

منگل 17 جولائی 2018 14:42

جازان میں حوثیوں کے داغے گئے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے تین سعودی زخمی
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب کے صوبے جازان کے العارضہ ضلعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جازان صوبے میں شہری دفاع کے میڈیا ترجمان یحیی عبداللہ القحطانی نے کہاکہ دو سعودی نوجوان شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک دس سالہ بچّے زخمی درمیانی نوعیت کے ہیں۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ شہری دفاع کی جانب سے ان حالات میں منحصر اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :