چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہنزہ ویلی میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 17 جولائی 2018 15:15

چیف جسٹس ثاقب نثار کی  ہنزہ ویلی میں رقص کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل
ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہنزہ ویلی میں مقامی بزرگ کے ہمراہ روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہنزہ ویلی میں بنائی گئی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔

چیف جسٹس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے واضح رہے ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے۔