میکسیکو، نو منتخب صدر نے ملکی مفاد کے لئے اپنی ماہانہ تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا اعلان

بجٹ خسارے میں کمی کے لئے اعلی سرکاری شخصیات کی مراعات میں بھی کمی لائی جائے گی، آندریاس مانویل لوپیز

منگل 17 جولائی 2018 16:30

میکسیکو، نو منتخب صدر نے ملکی مفاد کے لئے اپنی ماہانہ تنخواہ میں 50 فیصد ..
میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) میکسیکو کے نو منتخب صدر آندریاس مانویل لوپیز نے ملکی مفاد میں اپنی ماہانہ تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، بجٹ خسارے میں کمی کے لئے اعلی سرکاری شخصیات کی مراعات میں بھی کمی لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے نو منتخب صدر آندریاس مانویل لوپیز نے اپنی ماہانہ تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔

صدر لوپیز اب 1 لاکھ 8 ہزار پیسو یعنی تقریبا 5 ہزار 707 امریکی ڈالرز تنخواہ لیں گے۔صدر لوپیز نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اعلی سرکاری شخصیات کو دی جانے والی خصوصی مراعات میں بھی کمی لائیں گے تاکہ بجٹ خسارے پر قابو پایا جا سکے ۔ سابق صدر کے بارے میں مشہور تھا کہ انہیں ماہانہ 2 لاکھ 70 ہزار پیسو تنخواہ ملتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :