برازیل، ہائی پر 10گاڑیوں کا خوفناک باہمی تصادم، 8افراد ہلاک ،24زخمی

منگل 17 جولائی 2018 19:30

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) برازیل میں ہائی وے پر 10گاڑیوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جب کہ 24زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر سان فرنسسکو سا میں ہائی وے پر 10گاڑیوں میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 8افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے۔منگل کو برازیل میں 5گاڑیوں 4ٹرک اور ایک بس کیدرمیان تصادم ہوا ایک ٹرک میں فیول ہونے کے باعث آگ بھی لگی جس سے 8افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز سمیت ریسکیو عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :