وزیر صحت اکبر جان مروت کی زیر صدارت صوبے کے تمام محکموں کا ایک اعلی سطح اجلاس
رواں سال صوبہ بھر میں مختلف اضلاع سے ڈینگی کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجنمیں بیشتر سندھ اور پنجاب سے متاثر ہوکر آئے تھے
منگل 17 جولائی 2018 20:08
(جاری ہے)
وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی افرائش نسل والی جگہوں کو ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہین آفریدی نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کئے جانے والی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تما م اضلاع میں ڈینگی رسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ڈینگی آنے پر بروقت اقدامات اُٹھائینگے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سرویلنس اینڈ رسپانس ایکٹ2017کے تحت صوبے کے تمام پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز کو ڈینگی سے متعلق بروقت رپورٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہین آفریدی نے مزید بتایا کہ ڈینگی کی کمین گاہوں کو تلف کرنے کے لیے اینٹا مالوجسٹ بھرتی کرنے کے علاوہ صوبے کے تمام محکموں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں ۔اسکے علاوہ صوبے کے مختلف ہسپتالوںمیں عالمی ادارہ صحت سے تربیت یا فتہ ڈاکٹروں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ صوبائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں ڈینگی کی بروقت تشخیص ہو سکے ۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ نگران وزیر صحت نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے اُٹھانے گئے اقدامات تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس موزی مرض کا قلع قمع کرنے کے لئے فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.