مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں، محمد منشاء اللہ بٹ

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی37و سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کے فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے مشن پر کام کیا ہے اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے ۔

(جاری ہے)

عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جس طرح ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ،مخالفین ان سے پریشان ہیں ۔ قوم سہولیات کی فراہمی اور قومی ترقی دیکھ کر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرے گی ۔ مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست کی ہے اور میگا منصوبے مکمل کر کے ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا ہے ۔ عوام شیر کے نشان پر مہرلگا کر ترقی کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے اور مسلم لیگ(ن) ایک مرتبہ پھر کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔