سندھ کے عوام دھوکہ باز جماعتوں کو مسترد کر دیں گے۔ محمد علی قاضی

بدھ 18 جولائی 2018 01:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) تبدیلی پسند پارٹی کے سربراہ اور پی ایس 63سے امیدوار محمد علی قاضی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام دھوکہ باز جماعتوں کو مسترد کر دیں گے اور نئی قیادت کو خدمت کا موقع دیں گے۔ اپنے حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ63کے عوام کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا ہے انہیں ترقی کے نام پر پسماندگی، غربت اور مسائل دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب کرپٹ قیادت کا دور ختم ہو نے کو ہے، عوام25جولائی کو تاج پر مہر لگاکر مجھے کامیاب کریں گے تو میں ان کے مسائل کے لیے نہ صرف آواز اٹھاؤں گا بلکہ انہیں ہر ممکن حل بھی کراؤں گا۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ تعلقہ دیہی کے عوام نے جس والہانہ طریقہ سے انہیں خوش آمدید کہا ہے اس کو دیکھ کر کامیابی یقینی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :