نیٹو اتحاد کو مضبوط بنا دیا، امریکی صدر

بدھ 18 جولائی 2018 09:50

ہلسنکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کمزور ہو چکا تھا جسے انہوں نے اپنی سیاست سے اب دوبارہ مضبوط بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کے ایک روز بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نیٹو کو ایک دفاعی اتحاد کے طور پر دوبارہ مضبوط بنانے کا کام صرف انہی کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔

ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات اور اس سے قبل دورہ برطانیہ سے بھی پہلے گزشتہ ہفتے برسلز میں نیٹو کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی، جس دوران اس اتحاد کے دفاعی بجٹ سے متعلق کافی اختلافات سامنے آئے تھے۔ بعد ازاں رکن ممالک کے مابین اس تنظیم کے بجٹ سے متعلق اتفاق رائے ہو گیا تھا۔