ایران کا تیل فروخت ہوتا رہے گا ، فرانسیسی وزیر خارجہ

بدھ 18 جولائی 2018 09:50

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کو تیل کی فروخت کی ضمانت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوے لے دریان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس بات کا اطمینان حاصل کیا جائے کہ ایران کا تیل بغیر کسی رکاوٹ کے فروخت ہوتا رہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی ملکوں کے وزارائے خارجہ اجلاس کے دوران ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ایران اور چار جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے پندرہ روز قبل ویانا میں ایک اجلاس کیا تھا۔ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد اس معاملے شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔