ابھیشیک بچن بیٹی ارادھیا اور بیوی ایشوریہ رائے بچن کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں منانے فرانس پہنچ گئے

بدھ 18 جولائی 2018 10:10

ابھیشیک بچن بیٹی ارادھیا اور بیوی ایشوریہ رائے بچن کے پاس گرمیوں کی ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ابھیشیک بچن بیٹی ارادھیا اور بیوی ایشوریہ رائے بچن کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں منانے فرانس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ابھیشیک بچن جو ان دنوں اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ روس میں فیفا ور لڈ کپ سے لطف اندوز ہورہے تھے اپنی بیٹی ارادھیا اور بیوی ایشوریہ رائے بچن کے پاس گرمیوں کی منانے فرانس پہنچ گئے ۔ ’’ہاوئس فل 3‘‘ کے ایکٹر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے ۔ ابھیشیک بچن آئندہ آنے والی فلم ’’من مرضیاں ‘‘ میں وکی کوشال اور تاپسی پنو کے روبرو نظر آئیں گے۔