ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں ہونے والا اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.2 ین بڑھ کر 173.1 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 30 یوان (4.50 ڈالر ) اضافے کے ساتھ 10335 یوان فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.1 امریکی سینٹ بڑھ کر 131.6 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

متعلقہ عنوان :