بین الاقوامی نظام اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا، باراک اوباما

بدھ 18 جولائی 2018 13:19

بین الاقوامی نظام اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا، باراک اوباما
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام موجودہ حالت میں اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف تاریخی جدوجہد کرنے والے سیاہ فام رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے جوہانسبرگ میں کہا کہ موجودہ عالمی نظام اگر اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تو جزوی طور پر اس کی ذمے دار حکومتیں اور اشرافیہ بھی ہیں۔ باراک اوباما کے بقول دنیا اس وقت اپنے معمولات کے ایک زیادہ پرخطر انداز کی طرف لوٹنے لگی ہے۔