چھٹے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پرسوں کراچی میں ہوگی

بدھ 18 جولائی 2018 14:03

چھٹے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پرسوں کراچی میں ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام چھٹے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پرسوں 20 جولائی کو گورنرہاوس کراچی میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں مخلتف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں کی کارگردگی کی پذیرائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں اورشخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیںگے۔

تقریب کے دوران توانائی، فنانشل، صنعت، برآمدات، تعلیم، سرمایہ کاری، فوڈ اور صارف اشیاء سیاحت، انشورنس، بلڈنگ کنسٹرکشن، اورٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو گولڈمیڈل بھی دئیے جائیںگے۔تقریب میں پورے ملک سے بزنس کمیونٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :