چیئرمین نیب نے ڈی جی سول ایوی ایشن فضائی سیر، چیئرمین نیب کا مکمل جانچ پڑتال کا حکم

پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکیٹو کا طیارہ کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی طلب کرلی

بدھ 18 جولائی 2018 17:55

چیئرمین نیب نے ڈی جی سول ایوی ایشن فضائی سیر، چیئرمین نیب کا مکمل جانچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قومی احتساب عدالت بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی سول ایوی ایشن کامبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکروعد جانے والی پرواز کی ایئر سفاری کے طور پر نانگا پربت کی فضائی سیر کیلئے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے اور سکرود ایئر پورٹ پر مبینہ طور پر سکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو اڑھائی گھنٹے سکردو ایئرپورٹ پر غیر ضروری انتظار کے بارے میں میڈیا رپورٹس کانوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے ساتھ ڈی جی نیب گلگت بلتستان/راولپنڈی کو شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکیٹو کا طیارہ ملک سے بلااجازت باہر لے جاکر کوڑیوں کے بھا? فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے جس کی کارکردگی قومی کی امنگوں کے برعکس ہونے کے ساتھ ساتھ قومی سرمایہ کا بھی مبینہ طور پر بے دریغ استعمال کہ علاوہ ادارہ ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے جس کا تدارک اور قومی سرمایہ کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :