سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اہم اجلاس

(کل) ، نیکٹا کے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے لئے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس (کل) ہو گا ، جس میں نیکٹا کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے لئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس (آج) جمعرات کو ہو گا ، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کریں گے ، اجلاس میں عام انتخابات کے دوران ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کے لئے کیئے گئے سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں نیکٹا کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے لئے اٹھائے گئیحفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔