لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کے پنجاب حکومت کے اختیار قانونی قرار دیا
بدھ 18 جولائی 2018 23:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عطائیوں کے کلینک کی بندش کیخلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور پنجاب حکومت کی کارروائی کیخلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں.
درخواستوں میں پنجاب حکومت کی کارروائی کو غیر قانونی اور حدور سے تجاوز قرار دیا گیا. پنجاب حکومت کے وکیل انوار حسین نے درخواستوں کی مخالفت کی اور نکتہ اٹھایا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بنایا گیا، انوار حسن نے واضح کیا کہ صحت عامہ کیلئے عطائیوں کو اڈے چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے 29 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کا مقصد صحت عامہ سے متعلق ہر شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہی. فیصلے میں عطائیوں کے سکلز ڈویلپمنٹ کونسلزسے حاصل کردہ تربیتی ڈپلومے بھی غیرقانونی قرار دے دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ ایسے ڈپلوموں کی ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت کوئی حیثیت نہیں. لاہور ہائیکورٹ نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کا موقف درست قرار دیدیا. فیصلہ میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی صحت عامہ کیلئے احتیاطی تدابیر کا اصول طے کر چکی ہی. لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کے کلینک کی بندش کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں اور قرار دیا صحت عامہ سے متعلق کسی شعبے کو قانون سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.