شمال مغربی شامی علاقے سے ہزاروں افراد کا انخلاء،حلب روانہ ہوگئے

شیعہ آبادی کے حامل دیہات الفواع اور کیفاریہ سے ایک ڈیل کے تحت تمام شہریوں کو منتقل کیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 13:49

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء)شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے دو دیہات میں سے ہزاروں عام شہریوں کو جمعرات کی صبح حلب کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو اٴْن دو دیہات میں سے منتقل کیا گیا ہے، جنہیں سنی باغیوں نے اپنے گھیرے میں کئی ایام سے لے رکھا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیعہ آبادی کے حامل دیہات الفواع اور کیفاریہ سے ایک ڈیل کے تحت تمام شہریوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ حکومتی ٹیلی وڑن چینل الاخباریہ نے بھی سات ہزار کے قریب شہریوں کی 121 بسوں کے ذریعے حلب کی جانب منتقلی کی تصدیق کی ہے۔بسوں کے علاوہ دس ایمبیولینسوں پر بیمار افراد سوار ہیں۔