بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح سے تیار نہیں ہوئی، ٹورنامنٹ سے قبل مضبوط اور متوازن کمبی نیشن بنانا ناگزیر ہے، ویرات کوہلی

جمعرات 19 جولائی 2018 16:10

ْ لیڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح سے تیار نہیں ہوئی، ٹورنامنٹ سے قبل مضبوط اور متوازن کمبی نیشن بنانا ناگزیر ہے۔ انگلینڈ نے بھارت کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے زیر کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بھارتی قائد نے کہا کہ بلاشبہ شکست پر مایوسی ہوئی اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاریاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ہر میچ اور سیریز میں شکست سے سبق سیکھیں اور میگا ٹورنامنٹ سے قبل خامیوں کو دور کریں، فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہر کھلاڑی کو ذمہ داری لینا ہو گی اور صرف یہی کامیابی کا راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :