بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخ بڑھ گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخ بڑھ گئے
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ معیاری چائے کی طلب میں اضافہ اور چائے کی سپلائی میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

چائے کی نیلامی کے لئے نئے مقام سریمنگل میںآکشن ہائوس میں مختلف اقسام کی کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط قیمت 261.46 ٹکا (2.7 ڈالر)فی کلو گرام رہی جو کہ گذشتہ ہفتے 257.73 ٹکا فی کلو گرام تھی۔بنگلہ نیشنل بروکرز کے مطابق چائے کی طلب بڑھی ہے،نیلامی میں1.79 ملین کلو چائے رکھی گئی جس میں سے 2.3 فیصد فروخت نہ ہو سکی ۔بنگلا دیش کی کالی چائے کی پیداوار 2017 ء میں 2016ء کے مقابلے میں چائے کی بنگلہ دیش میں پیداوار میں 79 ملین کلو گرام کمی آئی ۔

متعلقہ عنوان :