لاہور ہائی کورٹ کا اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کا حکم دیدیا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

لاہور ہائی کورٹ کا اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ پارکس اور کھیل کے میدانوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بعد پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے درخواست پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تمام پارکس کے باہر گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی رات بارہ بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں اورنج لائن منصوبے کیلئے استعمال ہونے والے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہی. سماعت کے دوران لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او پیش ہوئے۔

سی ای او نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی صورت پر رپورٹ پیش کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے افسوس کا اظہار کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے پارکس اور کھیل کے میدانوں کا استعمال کیا گیا لیکن منصوبہ کی تکمیل کے ان پارکس کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق کھیل کے میدانوں اور پارکس اورنج لائن ٹرین منصوبے کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارکس اور کھیل کے میدانوں سے رات باری بجے تک تمام گندگی اٹھانے کا دے دیا اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔