قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان داعش کا سربراہ مفتی ہدایت ساتھی سمیت ہلاک

بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جمعہ 20 جولائی 2018 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان داعش کا سربراہ مفتی ہدایت اور اسکا ساتھی ہلاک ہوگیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ داعش بلوچستان کے سربراہ مفتی ہدایت اللہ اور اسکے ساتھ کو ہلاک کردیا ۔ مفتی ہدایت اللہ کے خلاف کاروائی قلات کے پہاڑی علاقے میں کی گئی ۔ کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بارودبرآمد کرلیا گیاہے۔ ہدایت اللہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔درانی/شکیل)