شانگلہ، جے یوآ ئی اور پی پی کو شدید جھٹکا،الپوری میں اہم خاندان تحریک انصاف میں شامل
جمعہ 20 جولائی 2018 20:09
(جاری ہے)
شانگلہ کے عوام کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں کہ وہ ماضی کی طرح دوبارہ دھوکہ کھائیں گے یا ووٹ کا صحیح استعمال کرکے شانگلہ کی تقدیر بدل دیں -ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی کے امیدوار پی کے 23 شوکت یوسف زئی نے گزشتہ روز شانگلہ کے یونین کونسل الپوری اور شگئی میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شمولیتی تقاریب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹرریاض احمدخان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پی پی کے سرگرم رہنماء مظفرحسین خان، سردار حسین مانجا، انجینئر اصغرعلی،ڈاکٹرجوادعلی،قیصر علی جبکہ جے یو ائی کے انجینئر نعمان منیر،رضوان منیرودیگر نے اپنے خاندان اور دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔شوکت یوسف زئی نے انے والے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم نے شانگلہ کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ لایا جبکہ مسلم لیگ کی ضلعی حکومت اور ضلع ناظم شانگلہ نے ایک سازش کے تحت فنڈ پرحکم امتناعی لیا اور یہاں کیلئے انے والے فنڈکو متنازع کردیا جو شانگلہ کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈپر عائد حکم امتناعی کے ارڈر دکھائیں۔ہم عمران خان کے وژن کو پورا کرکے دکھائیں گے۔کرپٹ سیاست دان تحریک انصاف کے خلاف اکھٹے ہورہے ہیں عوام25جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔عوام25جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.