مشرقی صنعاء میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں چار حوثی لیڈر ہلاک

مقتولین میں سے ایک جنگجویاسر عامر نھم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر تھا،یمنی فوج

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کے مطابق اتحادی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مشرقی صنعائ میں نھم کے محاذ پر کم سے کم چار حوثی لیڈر مارے گئے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں نھم کے محاذ پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں چار حوثی لیڈر ہلاک ہوگئے۔مقتول لیڈروں میں سے ایک کی شناخت یاسر عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے جب دوسروں کا تعلق صعدہ گورنری سے ہے۔آئینی فوج کے مطابق مقتول یاسر عامر نھم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر تھا۔

متعلقہ عنوان :