ویت نام میں طبی اورجراحی آلات کی بین الاقوامی نمائش ستمبر میں منعقد ہوگی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

ویت نام میں طبی  اورجراحی آلات کی بین الاقوامی نمائش ستمبر میں منعقد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جنوب مشرقی ایشیاء کے ملک ویت نام میں طبی اورجراحی آلات کی بین الاقوامی نمائش رواں سال ستمبر میں منعقد ہوگی جس میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

’’13 ویں ویتنام انٹرنیشنل نمائش‘‘ 4روز تک جاری رہیگی۔ عالمی نمائش میں آلات جراحی ‘ ادویات ‘ طبی آلات ‘ آرائشی مصنوعات اور ہسپتالوں کے آلات سمیت دیگر مختلف طبی آلات ومصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائشی اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش ہوچی من سٹی ‘ ویتنام میں منعقد ہو گی ۔