برطانیہ،مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام کرنے پر ریلوے ملازم برطرف

ریلوے ملازمین اوردوسری مزدور یونینیوں نے ملازم کی برطرفی کا نوٹس لے ، پیٹر کی بحالی کیلئے مہم شروع

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

برطانیہ،مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام کرنے پر ریلوے ملازم برطرف
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) برطانیہ میں مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام ملازمت سے سبکدوشی کا سبب بن گیا،عرب ٹی وی کے مطابق  برطانیہ میں 60سالہ پیٹر لی گزشتہ 44سال سے ریلوے میں ملازمت کررہا ہے اور عمر کے ساتھ اس کی قوت مدافعت بھی فطری طور پر کم ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ سگنل مین کے طور پر کام کرنے والے اس شخص کو کچھ تھکن محسوس ہوئی تو اس نے کام کے دوران 20منٹ کا آرام کرنے کا سوچا اور پھر اپنی ڈیوٹی پر کھڑا ہوگیا مگر ریلوے حکام کو اس کی یہی بات اتنی ناگوار گزری کہ انہوں نے اس سے وضاحت طلب کرنے کے بجائے نوکری سے نکال دیا۔ ریلوے ملازمین کی یونین کے علاوہ دوسری مزدور یونینیوں نے بھی اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور پیٹر کی بحالی کیلئے مہم چلادی۔

متعلقہ عنوان :