انتخابات میں مداخلت پرسابق جنوبی کوریائی صدر کو آٹھ برس سزاکا حکم

عدالت نے فیصلہ عدم موجودگی میںسنایا، الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں، پارک گٴْن ہًے

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:17

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گٴْن ہًے کو انتخابات میں مداخلت کرنے کے جرم میں آٹھ برس قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت سیئول کی عدالت نے پارک گٴْن ہًے کو غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں چھ برس اور انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر اضافی دو برس سزائے قید سنائی ۔ دوسری جانب سابق کوریائی صدر نے کہا کہ یہ الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں۔ وہ عدالت میں فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں۔ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گٴْن ہے چوبیس برس کی سزا پہلے ہی بھگت رہی ہیں۔ انہیں سن 2017 میں منصبِ صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔