شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 ہزار رنز کے قریب

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:36

بلاوائیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 3 رنزیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ کل اتوار کو زمبابوے کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے، اگر ملک کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے، شعیب نے 265 میچز میں 6997 رنز بنا رکھے ہیں، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :