میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا‘مکی آر تھر

کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے‘انٹرویو

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:10

میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا‘مکی آر تھر
بولاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستانی ہیڈ کوچ آرتھر مکی نے کہا ہے کہ میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا، کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے،انھوں نے گرائونڈ میں چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں

متعلقہ عنوان :