جون 2018ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14.02 فیصد کمی

اتوار 22 جولائی 2018 12:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) جون 2018ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14.02 فیصدس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 79.4 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 92.35 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2018ء کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران پٹرلیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 12.95 ارب روپے یعنی 14 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :