ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 40.23فیصد اضافہ

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 40.23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018تک پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 4.5ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا جومالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40.23فیصد زیادہ ہے۔مالی مالی سال 2016-17ء کے 11ماہ میں پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 2.858ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔

متعلقہ عنوان :