فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

اتوار 22 جولائی 2018 14:40

بولاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میںکپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ کے پاس تھا انہوں نے 21 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔وائٹ واش سے بچنے کیلئے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :