افغان حکومت عیدالضحی پر فائربندی کر سکتی ہے، ترجمان افغان صدر

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان ہارون چاکان سوری نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت اگلے مہینے عید قربان کے موقع پرفائربندی کا اعلان کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ عید کے قریب ہی فائربندی کے اعلان کا امکان ہے۔ رواں برس رمضان کے اختتام پر عیدالفطر کے وقت غنی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کو کچھ ایام کے لیے روک دیا تھا۔ اس کے جواب میں طالبان کی جانب سے تین روز جنگ بندی کی گئی تھی اور غیر مسلح طالبان مختلف شہروں میں بھی داخل ہوئے تھے۔ عید الضحی بائیس اگست کو منائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :