سری لنکن صدر نے شمالی سری لنکا میں چین ،سری لنکا دوستی ہسپتال کا سنگ بنیا د رکھ دیا

بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات سے لیس گردوں کے علاج کے لیے یہ خطے کا بہترین ہسپتال ہو گا ، میتھری پالا سری سینا

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے مشرقی سری لنکا کے علاقے پولونارووا میں چین -سری لنکا دوستی ہسپتال کا سنگ بنیا رکھتے ہوئے کہا کہ چین کی مدد سے تیار ہونے والا، بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات سے لیس گردوں کے علاج کے لیے یہ خطے کا بہترین ہسپتال ہو گا ، میں تہہ دل سے چین کی حکومت کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں میری درخواست کا مثبت جواب دیا اور تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ہفتے کو مشرقی سری لنکا کے علاقے پولونارووا میں چین -سری لنکا دوستی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے یہ نیشنل نیفرولوجی سپیشلسٹ ہسپتال سری لنکا کے صدر سری سینا کی درخواست پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ یہ ہسپتال پچیس ہزار پانچ سوترہ مربع میٹر پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور تکمیل کے بعد یہ جنوبی ایشیا میں گردوں کے علاج کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا ۔

توقع ہے کہ اس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سری سینانے کہا کہ چین کی مدد سے تیار ہونے والا، بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات سے لیس یہ ہسپتال گردوں کے علاج کے لیے نا صرف مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ گردوں کے علاج کے لیے یہ خطے کا بہترین ہسپتال ہو گا ۔ اس موقع پر سری لنکن صدر نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے چین کی حکومت کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں میری درخواست کا مثبت جواب دیا اور تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :