سرائیل نے شام میں سے 800 افراد کو بچا کر اردن پہنچا دیا

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

سرائیل نے شام میں سے 800 افراد کو بچا کر اردن پہنچا دیا
تل ایب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سرائیل نے شام میں سے 800 افراد کو بچا کر اردن پہنچا دیا۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اس کی فوجی دستوں نے جنوبی شام میں آٹھ سو وائٹ ہیلمٹ امدادی ورکروں اور ان کے اہلِ خانہ کو اردن پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو کے مطابق ان امدادی کارکنوں کے انخلا کی اپیل امریکا اور یورپی اقوام نے کی تھی۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انخلا کی یہ کارروائی حکومت کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ دوسری جانب اردن نے واضح کیا ہے کہ وہ ان وائٹ ہیلمٹ شامی رضاکاروں کو برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی منتقل کر دے گا۔ شامی رضاکاروں کی یہ تنظیم خانہ جنگی کے دوران سن 2013 میں قائم کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :