ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حوصلہ افزائی فخر زمان کیلئے ڈبل سنچری بنانے کی وجہ بن گئی

میچ سے قبل ہی فخر کو ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا، گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں، ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،مکی آرتھر

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

بولاوایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حوصلہ افزائی فخر زمان کیلئے ڈبل سنچری بنانے کی وجہ بن گئی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ زمابوبے کیخلاف چوتھے ون ڈے میں میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ آج بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے، فخر نے گرائونڈ میں چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلیے نیک شگون ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں، ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں۔

متعلقہ عنوان :