حسن علی نے وکٹ لینے پر جنریٹر چلانے کیلئے جگری دوست کے خدمات حاصل کرلیں
پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا
ذیشان مہتاب پیر 23 جولائی 2018 09:48
(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دےکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کےلئے 365 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے 131رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوین اوپنرز نے ٹیم کو 14 اوورز میں 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، کپتان ہیملٹن مساکیڈزا نے 34 رنز بنائے جنہیں حسن علی نے بولڈ کر دیا، اگلے ہی اوور میں کامونوکاموے نے 34 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے، پرنس مسوارے نے 39 اور ریان مرے 47 پر آﺅٹ ہوئے جبکہ پیٹر مور 44 اور ایلٹن چگمبرا 25 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، بابر اعظم مین آف دی میچ جبکہ فخر زمان مین آف دی سیریز قرار پائے۔اس سے قبل گرین شرٹس نے زمبابوے کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 168 رنز کی شراکت قائم کی۔اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آﺅٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد ون ڈاﺅن آنےوالے بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 106 رنز بناتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے باعث پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.