وارنر برادر کی سائنس فکشن فلم ‘ ایکوامین‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ڈائریکٹر جیمز وان کی اس فلم کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا

پیر 23 جولائی 2018 12:18

وارنر برادر کی سائنس فکشن فلم ‘ ایکوامین‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) ہولی وڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ‘ایکوامین’ میں ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے شخص پانیوں پر حکومت کرتے نظر آئیں گے۔جی ہاں، ڈی سی کامک کے کردار ‘ایکوامین‘ پر مبنی وارنر برادر کی سائنس فکشن فلم ‘ ایکوامین‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں سمندروں کے بادشاہ کو زمین کیشیطانوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکوامین اپنی سلطنت یعنی سمندروں میں زمین سے آئے ہوئے شیطان لوگوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔ایکوامین دراصل سمندروں پر مبنی بادشاہ ایٹلانٹس کے حکمران ہوتے ہیں، جو اس وقت اپنی سلطنت کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، جب سمندروں پر مبنی سلطنت میں دوسری سلطنت یعنی زمین سے آئے ہوئے برے لوگ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں سمندروں کی سلطنت کا خیال بھی خیالی ہے، تاہم فلم کے سائنس فکشن مناظر کو اس قدر خوبصورت بنایا گیا ہے کہ ان پر حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ڈی سی کامک کے کردار ایکوامین پر بننے والی یہ پہلی فلم ہے، اس سے قبل اسی کردار کو 2016 کی فلم ‘ڈان آف جسٹس’ اور 2017 کی فلم ‘جسٹس لیگ’ میں پیش کیا گیا تھا۔اب اسی کردار پر فلم بنائی گئی ہے، جس میں ایکوامین کا کردار جیسن میموا نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی یہی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

فلم میں جیسن میموا کے علاوہ نکولو کڈمین، امبر ہارڈ، ولیم ڈفوئے، پیٹرک ولسن اور یحیٰ عبدالمتین کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم میں نکولو کڈمین نے جیسن مموا کی والدہ اور سمندروں پر مبنی ریاست کی شہزادی جب کہ امبر ہارڈ سمندروں کی ریاست میں موجود ایک جنگجو قبیلے کے سردار کی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے، جو بعد میں ایکوامین کی دلہن بنتی ہیں۔ڈائریکٹر جیمز وان کی اس فلم کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :