کراچی،انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے والا پریزائیڈنگ افسر گرفتار

پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کیلئے مقرر پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تھا

پیر 23 جولائی 2018 12:48

کراچی،انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے والا پریزائیڈنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سند ھ کیحلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقرر پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تھا۔ پی ایس 93 کے ریٹرننگ افسر نے وحید اللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے وحید اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم زبیر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :