برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرائر کو یونائٹڈ ایئرلائنز سے 25 جیٹ طیاروں کی خریداری کا آرڈر موصول

پیر 23 جولائی 2018 13:58

برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرائر کو یونائٹڈ ایئرلائنز سے 25 جیٹ طیاروں ..
سائوپالود ۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) امریکی فضائی کمپنی ’’ یونائٹڈ ایئرلائنز‘‘ نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ’’ ایمبرائر ‘‘ سے 25 جیٹ طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیدیا جس پر 1.1 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونائٹڈ ایئرلائنز نے اسے 25 ایمبرائر جیٹ طیاروں کی خریدار کا آرڈر دیا ہے جن کی مالیت 1.1 ارب ڈالر ہے۔ ای۔ 175 نامی یہ طیارے 70 نشستوں پر مشتمل ہیں جن کی ترسیل 2019 ء کی دوسری سہ ماہی میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :