حج پر آنے والی دوپاکستانی خواتین کا مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ میں انتقال

ْڈی جی خان کی بھروانہ،راولپنڈی کی نسیم بیگم ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پاگئیں،پاکستانی حج مشن

پیر 23 جولائی 2018 21:21

حج پر آنے والی دوپاکستانی خواتین کا مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ میں انتقال
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آنے والی2پاکستانی خواتین کا ارض مقدس میں انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی حج مشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ ڈیرہ غازی خان کی رہائشی بھروانہ مائی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا۔ ان کی عمر 71 برس تھی جبکہ راولپنڈی کی رہائشی 68 سالہ نسیم بیگم کی وفات حرکت قلب بند ہونے سے مدینہ منورہ میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :