افغانستان، کابل کے ہوائی اڈے پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی

پیر 23 جولائی 2018 23:52

افغانستان، کابل کے ہوائی اڈے پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی وزارت صحت نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رشید دوستم ایک سال کی جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ ان کی وطن واپسی کے موقع پر ایک خود کش بمبار نے ہوائی اڈے پر موجود دوستم کے حامیوں کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں دوستم بالکل محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :