Live Updates

حلقہ این اے 153 خانیوال IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چوہدری افتخار نذیر 1 لاکھ 6 ہزار 291 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 خانیوال IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چوہدری افتخار نذیر 1 لاکھ 6 ہزار 291 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک غلام مرتضیٰ 76 ہزار 920 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار محمد سہیل زمان شاہ 52 ہزار 424 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 61.29 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات