کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوںکی تعداد 5ہو گئی

اتوار 29 جولائی 2018 14:50

کیلیفورنیا ۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ اطلاعات کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سترہ افراد لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اڑتالیس ہزار ایکڑ پر پھیلی اس آگ سے پانچ سو عمارتیں متاثر ہوئیں ہیں جبکہ دیگر ہزاروں کو خطرہ لاحق ہے۔ فائر فائٹرز ابھی تک اس آگ کے پانچ فیصد پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :