حلقہ این اے 91 اور 71کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

منگل 31 جولائی 2018 16:24

حلقہ این اے 91 اور 71کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ..
لاہور۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 91 اور این اے 71کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عامر سلطان چیمہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ ان کے مد مقابل امیدوار ذوالفقار احمد کو 279 ووٹ زیادہ ہونے کی بناء پر جیت کا حقدار قرار دیا گیا،درخواست میں کہا گیاکہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے،دوسری جانب این اے 71 گجرات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوارالیاس چوہدری کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔