أم القيوين میں عوامی تقریبات کے انعقاد سے پہلے سیکورٹی کے تمام ضابطے پورے کرنے کے بارے میں نیا فرمان جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 جولائی 2018 17:13

أم القيوين میں عوامی تقریبات کے انعقاد سے پہلے سیکورٹی کے تمام ضابطے ..
أم القيوين (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2018ء) سپریم کونسل کے رکن اورأم القيوين کے حاکم شيخ سعود بن راشد المعلا نے أم القيوين میں سیکورٹی کے ضابطوں کے بارے میں 2018 کا فرمان نمبر 06 جاری کیا ہے. اس حکم نامہ کے مطابق أم القيوين میں کام کرنے والے تمام ادارے اور کمپنیاں سکیورٹی سسٹمز کی تنصیب کے حوالے سے قوائدوضوابط کے پابند ہوں گی.

(جاری ہے)

فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عوامی تقریب سیکورٹی کے تقاضے پورے کئے بغیر منعقد نہیں کی جاسکے گی.

اور تمام سیکیورٹی ضابطوں کو پورا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے. تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس فرمان کے اجراء کے بعد سے تین ماہ کے اندراپنا اسٹیٹس درست کریں. فرمان دستخط کی تاریخ سے موثر ہوگا اور سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا. اس فرمان کے مضامین کے برعکس کوئی بھی شق کو منسوخ تصور کیا جائے گا.(وام)