لاہور، میڈیکل کے طلبہ کی مائیگریشن کیلئے ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس ، سات کیسز کی منظوری

منگل 31 جولائی 2018 21:32

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت میڈیکل کے طلبہ کی میرٹ کی بنیاد پر مائیگریشن کیلئے ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، کمیٹی نے سات طلبہ کی میرٹ پر مائیگریشن کی منظوری دیدی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں بہترین ہیومن ریسورس موجود ہے، ڈاکٹروں، نرسوں او دیگر عملہ کی استعداد کار بڑھا کر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مسائل موجود ہیں لیکن منصوبہ بندی کے تحت کام کر کے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے تجاویز طلب کی جائیں،اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر ،میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :