راناثنااللہ کی جیت برقرار،

عابد شیر علی کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی امیدوار پر 2 ہزار 238 ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی

بدھ 1 اگست 2018 14:02

راناثنااللہ کی جیت برقرار،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثنااللہ کی جیت برقرار رہی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی درخواست پر این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا جس کے بعد غیر سرکاری نتیجے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو 2 ہزار 238 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ،ْووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد رانا ثنااللہ کے مجموعی ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 137 ہی،ْ پی ٹی آئی کے نثار جٹ ایک لاکھ 3 ہزار 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔