مون سون میں معمولی کوتاہی سے مویشی بیمار ہو سکتے ہیں ، ماہرین

جمعرات 2 اگست 2018 18:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) لائیو سٹاک ماہرین نے مویشی پال حضرات کو خبردار کیاہے کہ مون سون میں معمولی کوتاہی سے مویشی بیمار ہو سکتے ہیں اس لیے رواں موسم میں مویشیوں کی حفاظت کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہاکہ ان چند احتیاطی تدابیر میں جانوروں کی رہائش کی جگہ پر موجود فارم یا شیڈ کی چھتوں کا خصوصی طور پر معائنہ کر کے کمزور چھتوں کی مرمت کرائیں ، جانوروں کی خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے نمی سے پاک جگہ پر رکھیں ، برسات کے موسم میں اپنے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ ہرگز نہ باندھیں اور فارم اور شیڈ میں موجود بجلی کی ننگی تاروں کوڈھانپ کر رکھیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل اڈیالہ ، چکری ، سہال اور دریا سواں کے کنارے پر آباد مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو موسم برسا ت کے دوران آنے والے سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے اونچائی والی جگہوں کا انتخاب کر کے پہلے ہی سے اپنے جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات موسمی بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کی صورت میں قریبی ویٹنری ہسپتال میں رابطہ کریں یا فری ہیلپ لائن نمبر 08000-9211پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :