فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کا تدارک ضروری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 2 اگست 2018 18:54

اوکاڑہ۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور اخراجات میں کمی کے لئے جڑی بوٹیوں کا تدارک کاشتکاروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے، جڑی بوٹیا ں پیداوار میں کمی اور زراعت کیلئے خطرہ ہیں ،فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد ازحد ضروری ہے تاکہ ماحول اور زرعی معیشت کو بربادی سے بچایا جا سکے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے منائے جانے والے ہفتہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے چیئر مین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین چیئر مین پوٹاٹو ریسرچ بورڈ چوہدری مقصود احمد جٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ ریاض احمد سمیت زرعی ماہرین نے بھی خطا ب کیا،بعد ازاں سیمینار کے شرکا ء نے علامتی آگاہی واک میں بھی حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :